کراچی،30دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تجربہ کار کرکٹر کامران اکمل اور محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں منتخب نہیں کیاگیاہے۔کامران نے گھریلو سیشن میں اچھا کیا اور سات سنچری جمائی تھی۔انہی کی طرح حفیظ کو نظر انداز کیا گیا جبکہ انہوں نے گزشتہ ماہ آئی سی سی سے بولنگ ایکشن کو ہری جھنڈی ملنے کے بعد گھریلو کرکٹ میں بولنگ کرنا بھی شروع کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق کی قیادت والی قومی سلیکشن کمیٹی کامران اور حفیظ کو ماہر بلے باز کے طور پر شامل کرنا چاہتی تھی لیکن ون ڈے کپتان اظہر علی اور چیف کوچ مکی آرتھر نے اس کی سخت مخالفت کی۔پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی ون ڈے ٹیم اس طرح ہے:اظہر علی(کپتان)، سرفراز احمد(نائب کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض ، حسن علی، راحت علی اور محمد عرفان۔